۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

حوزہ/ آیت اللہ تسخیری پوری عمر شیعیت کی صحیح تصویر پیش کرنے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے اور اس سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری سید ثاقب اکبر اور دیگر رہنماوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم رہنماء بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے قریبی ساتھی، اتحاد امت کے داعی اور پوری امت اسلامیہ کا درد رکھنے والی شخصیت تھے۔ انھوں نے عالم اسلام کے بہت سے تنازعات میں مصلح کا کردار ادا کیا۔ وہ ایک عرصے تک ایام حج میں بھی خدمات انجام دیتے رہے، وہ کئی مرتبہ پاکستان بھی تشریف لائے۔

عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر، تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی فورم کی اعلی کونسل کے سربراہ اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن حجت الاسلام والمسلمین محمد علی تسخیری، منگل کو 76 سال کی عمر میں تہران کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے۔

آپ عالم اسلام کی ایک معروف علمی و ثقافتی شخصیت تھے۔ آیت اللہ تسخیری پوری عمر شیعیت کی صحیح تصویر پیش کرنے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے اور اس سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

حجت الاسلام محمد علی تسخیری نے مختلف موضوعات میں دسیوں کتابیں اور سیکڑوں مقالات عالم اسلام کے لئے چھوڑے ہیں۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .